اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر غورہو گا۔
ذرائع کے مطابق، گیس لوڈ مینجمنٹ 15 فروری یا 15 مارچ تک نافذ ہوسکتا ہے، سی این جی سیکٹر اور پنجاب کی صنعتوں کو گیس سپلائی بند کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی کیلئے گارنٹی دیئے جانے پر غور ہوگا، سرکلر ڈیٹ کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ کے اجرا کی منظوری کا امکان ہے، یہ بانڈ اسلامی بینکوں کو فروخت کئے جانے کی تجویز ہے۔