پشاور: (دنیا نیوز) اکوڑہ خٹک کے صحافی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پشاور کے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں رنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اکوڑہ خٹک کے صحافی نورالحسن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پشتخرہ تھانے میں صحافی نور الحسن کے قتل کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔