اسلام آباد: (دنیا نیوز) جی ٹی روڈ پر منشیات سمگلر کو بھاری مقدار میں حشیش اور افیون سمیت دھر لیا گیا۔
موٹروے پولیس اور اے این ایف کی کامیاب کارروائیاں، موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں، ایک سمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری کے قریب ایک کار حفاظتی پٹی سے جا ٹکرائی، موٹروے پولیس مدد کیلئے پہنچی تو کار میں کوئی موجود نہں تھا، تلاشی پر کپڑوں میں چھپائی گئی 124 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔
جی ٹی روڈ پر اے این ایف نے مندرہ ٹول پلازہ کےقریب ایک گاڑی کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے 18 کلوحشیش اور 3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ منڈی بہا الدین سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق نامی سمگلر کو گرفتار کر کے گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔