لاہور: (دنیا نیوز) جائیداد کے لالچ میں خون سفید، لاہور کے علاقے سندر میں نوجوان نے سگے بھائی اور چچا کو قتل کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور میں جائیداد کا تنازع 2 جانیں لے گیا۔ سندر کے علاقے مراکہ میں جائیداد کے لالچ میں نوجوان نے سگے بھائی اور چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ زمین کے تنازع پر ملزم ارشد نے گزشتہ رات اپنے چھوٹے بھائی اور چچا پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس اور کی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے بھائی مقبول حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔