سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں 2018ء میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا، پولیس قتل، ڈکیتی، چوری اور خواتین سے زیادتی جیسے جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔
2018 کے دوران سیالکوٹ میں ڈکیتی مزاحمت، دیرینہ دشمنی اور معمولی تنازعات پر 140 افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا، 75خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ڈکیتی اور چوری کی ہزاروں وارداتوں میں شہریوں کو کروڑوں روپے کے مال و زر سے محروم کر دیا گیا، منشیات فروشی کا دھندہ بھی عروج پر رہا، ضلع بھر میں 14 ہزار 202 مقدمات درج کیے گئے۔
بھتہ وصولی، اغوا برائے تاوان جیسے واقعات سے شہر اقبال کے باسی خوف میں مبتلا ہیں، صنعتی شہر کے مکینوں کا کہنا ہے سنگین جرائم میں اضافہ سیالکوٹ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔