پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے خواجہ سراء پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
چند روز قبل ایک محفل کے دوران خواجہ سرا دانش عرف بیبو کو ملزم راس خان نے ڈرانے اور دھمکانے کے لیے کلاشنکوف سے فائرنگ کی، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، خواجہ سراء دانش عرف بیبو نے وزیر اعظم کمپلینٹ سیل کو براہ راست شکایت کی تھی جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا۔
ملزم راس خان کو بازید خیل کے علاقے سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، خواجہ سرا نے بروقت کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔