کندھ کوٹ: مسلح افراد کا گھر پر حملہ، فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا

Last Updated On 12 January,2019 11:04 am

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں پولیس کو مخبری دینے کے الزام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

کچے کے علاقے میں جاگیرانی قبائل کے مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتولین میں 2 بھائی اور بھتیجی شامل ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔