گوجرانوالہ: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے بعض ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جبکہ لیگی ارکان اسے ایک سازش قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا تھا اور چھ قومی اور چودہ صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیگی ممبران اسمبلی کی بجائے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو اہمیت دی جارہی ہے، جس کے بعد اب یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے جس میں گوجرانوالہ سے ن لیگ کے ممبران اسمبلی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ دوسری طرف لیگی ممبران اس کو سازش قرار دے رہے ہیں۔