لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سے متعلق اعلان ہٹا دیا گیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جنوبی پنجاب سے متعلق اہم اعلان کیاگیا تھاکہ جنوبی پنجاب کا اپنا چیف سیکرٹری، اپنا آئی جی پولیس ہوگا، آئندہ سال یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کا علیحدہ انتظامی سیکرٹریٹ کام شروع کرے گا۔
ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ اس کے اپنے پاس ہوگا۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد آفیشل اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ ہی ہٹا دیا گیا