لاہور: (دنیا نیوز) سفارشات کی تیاری کے لئے سات رکنی کمیٹٰ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی تھانہ کلچر، سیاسی مداخلت اور کالی بھیڑوں کے خاتمے کیلئے ضوابط طے کرے گی، پولیس کی استعداد کار میں اضافے کی بھی سفارشات دی جائیں گی۔
کمیٹی پولیس کے امور میں شفافیت، احتساب اور بیرونی نگرانی کیلئے ٹی او آرز طے کرے گی، پولیس تربیت کیلئے خیبر پختونخوا طرز کے سکول بنائے جائیں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کمیٹی کے کنوینئر، آئی جی پنجاب اور صوبائی سیکریٹری قانون رکن ہوں گے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے سابق اسسٹنٹ کمشنر، ایک ایک ریٹائر آئی جی، بیوروکریٹ اور جج بھی ارکان میں شامل ہونگے۔