بہاولپور : (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کا لاہور سے دور جنوبی پنجاب میں پہلا اجلاس ہوا۔ بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جبکہ بہاولپور یا جنوبی پنجاب کے حوالے سے کوئی ایجنڈا آئٹم زیر بحث نہ آیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے لئے تمام وزراء اور افسران جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں جمع ہوئے۔اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کو منظور کیا گیا تاہم جنوبی پنجاب یا بہاولپور سے متعلق ایجنڈے میں کچھ نہیں تھا۔وزراء اور دیگر افسران نے دیگر امور پر بات ضرور کی تاہم جنوبی پنجاب سے متعلق کوئی گفتگو نہ ہوئی۔
دوسری جانب سادگی اور بچت کے دعوے بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران سے بڑی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور پنجاب میں سرکاری گاڑیاں اب افسران کو عہدے کے مطابق ملیں گی۔