فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایک اور خاتون جعلی پیر کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔ محلہ نورپور میں دم کرنے کے بہانے گھر میں آئے جعلی پیر نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ نور پور کے رہائشی زاہد نے جعلی پیر بابر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موّقف اختیار کیا کہ جعلی پیر بابر دم کرنے کے بہانے انکے گھر پر آیا اور انکی غیر موجودگی میں انکی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
جعلی پیر اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پیسے بھی بٹورتا رہا۔ پولیس نے جعلی پیربابر کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ پویس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔