کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 10 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا جو ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایکشن کے دوران پولیس نے مسروقہ سامان سمیت موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان پولیس کو کافی عرصہ سے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن سے تفتیش جاری ہے اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔