کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں رشتے کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے 2 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے.
پولیس کے مطابق نواں کے پہلے سٹاپ پردو گروہوں میں رشتے کے تنازع بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے باعث دوسگے بھائی محراب خان اور نواب خان جاں بحق ہوگئے۔
لڑائی میں مخالف گروپ کا رازمحمد بھی زخمی ہوا جس کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ متعلقہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔