کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پولیس سکواڈ پر 3 نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی میں 3 حملہ آوروں نے پولیس سکواڈ پر فائر کھول دیا جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں کی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں جس کے بعد وہ فرار نہ ہو سکے۔
پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متعلقہ وارڈ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ملزمان کی کڑی نگرانی جاری ہے۔