چیف جسٹس پاکستان کی کوئٹہ آمد، شام کو عشائیہ میں شرکت کریں گے

Last Updated On 09 December,2018 02:51 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کوئٹہ پہنچ گئے۔ چیف جسٹس شام کو ہائی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔

 

چیٖف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار 2 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے ہیں، مقامی ہوٹل پہنچنے پر صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ہمراہ ہیں۔ چیف جسٹس کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح اور کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔