کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں، شہر میں موٹر سائیکل چلانے والوں میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے جو ٹریفک قوانین سے بے خبر ہیں اور حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔
کوئٹہ کی آبادی 30 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جس کےساتھ ساتھ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد میں بےتحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ 5 سالوں کے دوران شہر میں موٹرسائیکل کا استعمال بہت بڑھا ہے۔ کم خرچ سواری ہونے کے سبب موٹرسائیکل ہر دوسرےشخص ضرورت بن چکی ہے۔ شہر کی سڑکوں پر 20 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلز کو چلانے والوں میں ایک بڑی تعداد 18سال سے کم عمر لڑکوں کی ہے جن کے پاس لائسنس وغیرہ بھی نہیں ہوتے۔
کم عمر موٹرسائیکل چلانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو اپنے ساتھ دیگر کیلئے بھی جان لیوا حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے موسائیکل چلاتے کم عمر ڈرائیور ٹریفک قوانین کی بھی پروانہیں کرتے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمراور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور انکے والدین میں شعوراجاگر کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔