کوئٹہ: (دنیا نیوز) ملک کے بڑے شہروں میں ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اب کوئٹہ میں بھی یہ قانون لاگو ہو گیا، 12 نومبر کے بعد ہیلمٹ قانون کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے پابندی کا اعلان ہوتے ہی مارکیٹ میں ہیلمٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ ملک کے دیگر شہروں میں پابندی کے بعد ہیلمٹ دوسرے شہروں میں بھجوائے جانے سے کوئٹہ کی مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔
پابندی کے حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد ٹریفک حادثات میں شہریوں کا تحفظ ہے۔ 12 نومبر کے بعد پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں کو مناسب کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں تا کہ موٹر سائیکل کی سواری کرنے والوں کو اس فیصلے پر عمل درامد کرنے میں آسانی ہو۔