کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا آفس لانڈھی سے شناختی کارڈ چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 830 شناختی کارڈ اور فارم برآمد کر لئے گئے۔
کراچی میں نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری میں ملوث ملزم ولید حسین قانون کے شکنجے میں آ گیا، ملزم کو رینجرز نے کارروائی کے دوران حراست میں لے کر چوری کئے گئے شناختی کارڈ برآمد کر لئے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے چرائے گئے شناختی کارڈ ایک رشتہ دار کے گھر چھپائے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم کے گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔