اسلام آباد: (دنیا نیوز) کسٹمز حکام نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بیرون ملک لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں.
حکام کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی خاتون زبیدہ بیگم سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ 43 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی۔ خاتون کے بیگ سے 21 ہزار 435 برطانوی پاونڈ، دو ہزار 717 سعودی رالو برآمد ہوئے۔
خاتون مسافر کے بیگ سے 61ہزار 520 پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق مسافر خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 کے ذریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی، کسٹمز عملہ نے کرنسی تحویل میں لے کر خاتون کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔