اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے حکومت گرانے کیلئے میڈیا کو کندھے سے کندھا ملانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ کی مشکلیں آسان ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کشمیر اور پاکستان الگ نہیں، مودی سمجھ لے مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا موقف ایک ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کشمیر پر پاکستان کے ہر بچے اور سیاسی جماعت کا ایک ہی موقف ہے، بھٹو، محترمہ شہید نے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی، تمام مشکلات ڈکٹیٹروں کے دور میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کشمیر مسئلے پر بلاتفریق تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیر ہے، ہم کشمیر اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا، کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے۔