پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں شہریوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کرانھیں بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس میں پانچ لڑکیوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 17 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے بین الااضلاعی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پاکپتن میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے گروہ کو بے نقاب کیا گیا ہے جو پاکپتن کے علاوہ ساہیوال اور اوکاڑہ میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ لڑکیاں پہلے لوگوں سےدوستی کرتیں پھر ملاقات کے دوران ویڈیوز بنا لیتی ہیں،بعد ازاں شہریوں کو بلیک میل کر کے مختلف مقاصد پورے کیے جاتے ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے پانچ لڑکیوں سمیت 17رکنی بین الااضلاعی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
گروہ میں تھانہ دل وریام کا پولیس اہلکار عمران بھی شامل ہے جسےپولیس حکام کے مطابق ایک خاتون کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کےمطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔