لاہور: (دنیا نیوز) کراچی سے ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آنے والی لڑکی کی پر اسرار ہلاکت کے معاملے پر پولیس اقرا کا موبائل فون ان لاک کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ماڈل اقراء کے موبائل فون سے اہم انکشافات سامنے آگئے،اقراء گلشن راوی کے رہائشی حسن، عثمان اور عمر سے رابطوں میں تھی۔ پولیس کے مطابق اقراء سعید نے تینوں لڑکوں کے ساتھ آئس کا نشہ کیا، جہاں نشے کی زیادتی کے باعث اقراء کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کے مطابق اقراء کو یہی 3 افراد بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ہسپتال چھوڑ کر گئے تھے۔
اقراء سعید کے ساتھ زیادتی کے بارے میں حتمی رائے پوسمارٹم رپورٹ سے ہوگی، مقدمہ میں نامزد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اقراء کے گھر والوں کا بیان ہے کہ وہ اہلخانہ سے لڑ کر کراچی سے لاہور ماڈلنگ کے سلسلہ میں آئی۔