مردان: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے مردان میں کارروائی کے دوران مضر صحت جوس بنانے والے دو جوس پوائنٹ سیل کر دیئے۔ بارہ ہزار لٹر جوس بھی تلف کر دیا گیا۔
کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق مردان کے علاقے گلی باغ اور محب بانڈہ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھروں کے اندر قائم جوس فیکٹریوں کو چیک کیا گیا۔
کارروائی کے دوران بارہ ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت جوس تلف کیا گیا اور دونوں فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے مالکان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔