فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی نے سمندری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت فوڈ آئٹمز تیار کرنے والی 6 فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص میٹریل اور کوکنگ آئل بھی برآمد کر لیا۔
فوڈ اتھارٹی نے سمندری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 پاپڑ فیکٹریوں، بیسن فیکٹری اور رینڈرنگ یونٹ کو سیل کیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ان فیکٹریوں میں عرصہ دراز سے ناقص فوڈ آئٹمز تیار کرتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناونا کاروبار جاری تھا کہ آج کاروائی کرتے ہوئے فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔
فیکٹریوں سے 5000 کلو گرام ناقص پاپڑ، کھلے رنگ، 600 لٹر ناقص آئل سمیت بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر لیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔