کراچی: ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Last Updated On 23 April,2019 10:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر اور نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیو کراچی میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبہ شامل ہیں۔

ملزمان ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔