نشوا کو غلط انجکشن لگنے کا معاملہ، مرکزی کردار مڈ وائف ثوبیہ بھی گرفتار

Last Updated On 21 April,2019 09:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے دارالصحت ہسپتال میں بچی نشوا کو غلط انجکشن لگنے کا معاملہ، پولیس نے غفلت کی مرکزی کردار مڈ وائف ثوبیہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ پہلے سے گرفتار میل نرس معیز کی نشاندہی پر اتوار کے روز تیسری گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

نشوا کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید ایک اور گرفتاری کر لی ہے۔ نشوا کے والد کے بیان اور میل نرس معیز کی نشاندہی پر مڈ وائف ثوبیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ثوبیہ نے ہی آغا معیز کو انجکشن بھر کر دیے تھے جن پر لیبلنگ نہیں کی گئی۔ آغا معیز نے ٹرانسپیرنٹ دکھنے والے دونوں انجکشن لیبلنگ نہ ہونے کے باعث غلط لگا دیے جس کی وجہ سے بچی کی حالت غیر ہو گئی۔

گرفتار کی گئی مڈ وائف ثوبیہ کو ویمن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سے قبل اتوار کے ہی روز پولیس نے مزید دو سٹاف ممبران کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ایڈمن انچارج شہباز اور نرسنگ انچارج عاطف جاوید شامل ہیں۔