لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت سی پی او میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی نے پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ضروری احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) اہلکاروں کو چیکنگ کی آڑ میں شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات چیکنگ کرنے سے روک دیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ پی کے اہلکار صرف بغیر نمبر پلیٹ، جعلی، غیر نمونہ پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں۔