شکر گڑھ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا۔ تاجووال میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق مرنے والی نبیلہ تین بچوں کی ماں تھی، نبیلہ کو تشدد کے بعد چارپائی سمیت زندہ جلا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نبیلہ کی لاش جل کر راکھ ہو گئی۔ چہرے سے شناخت ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نبیلہ گھروں میں کام کاج کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی۔ اس کے شوہر کو گرفتار کر کے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ میں مقتولہ کے خاوند، ساس، دیور سمیت 5 ارفاد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔