کراچی: اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Last Updated On 17 June,2019 09:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں، واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں اللہ دتہ اور احمد علی شامل ہیں۔