پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز حکام نے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے پشتخرہ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جس میں 50 رائفل اور 100 میگزین شامل ہیں۔
کاروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا۔