میکسیکو: (ویب ڈیسک) جنوب مشرقی میکسیکو میں کرائم رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل ہونے والی صحافی کا نام نورما سارابیا بتایا گیا ہے۔ اخبار ٹاباسکو ہوئے کے ساتھ پندرہ برس تک منسلک رہی تھیں۔ اخبار نے ان کے قتل کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اخبار چھوڑنے کے بعد حالیہ دنوں میں کئی دوسرے میڈیا ہاؤسز کے لیے کام کرتی تھیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں صحافت کی وجہ سے کافی مشہور تھیں۔
نورما سارابیا میکسیکو میں رواں برس قتل ہونے والی چھٹی صحافی ہیں۔ 2000 کے بعد سے اب تک ایک سو سے زائد صحافیوں کو میکسیکو میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق میکسیکو صحافیوں کے لیے تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔