سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ میانی میں بااثر ملزمان نے ڈانس پارٹی مں نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کی جس پر ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ میانی میں با اثر ملزمان نے ہفتے کی رات مہندی کے فنکشن پر خواتین کے ساتھ ڈانس کیا اور شراب پی کر خوب قانون کا مزاق اڑایا، شراب سے جی نہ بھرا تو ملزمان نے جدید اسلحہ ہاتھوں میں اٹھایا اور قانون کو بندوق کی نوک پر رکھ کرخوب ہوائی فائرنگ کی۔
فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز اعوان کے حکم پر تھانہ صدر پولیس حرکت میں آئی اور پانچ افراد پر ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔