لاہور: (دنیا نیوز) مناواں کے علاقے میں پندرہ سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی پی او نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریحان شیخوپورہ کا رہائشی اور لاہور میں ملازمت کرتا تھا۔ 10 جون کو عید کی چھٹیوں کے بعد واپس آیا تو فیکٹری بند تھی۔ فیکٹری کے سامنے ہوٹل مالک جگا اور چوکیدار رفیق نے اپنے پاس ٹھہرنے کا کہا۔ ملزمان مقتول ریحان کو نشہ آور ادویات دے کر زیادتی کرتے رہے۔
مقتول کے ماموں لطیف کا کہنا تھا کہ ملزمان 19 جون کو ریحان کو میو ہسپتال پھینک کر فرار ہو گئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے 4 ملزموں رضوان عرف جگا، آصف اور سجاد کو حراست میں لے لیا جبکہ پانچویں ملزم ارسلان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔