لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کر لی۔
دنیا نیوز کے مطابق چوہنگ میں پولیس کانسٹیبل محمد وقار نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد وقار ہسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا کانسٹیبل پٹرولنگ پولیس میں فرائض انجام دے رہا تھا۔
دوسری طرف پولیس نے کانسٹیبل محمد وقار کی خود کشی کے واقعہ کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔