کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سٹی کورٹ میں انسپکٹر سرور کمانڈو کی سالی کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم فیصل کا سات ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے سٹی کورٹ کراچی میں گرفتار ملزم فیصل کو پیش کیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتارکرنا ہے، پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزم فیصل کو سات ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم نے دوران ڈکیتی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ڈاکٹر عائشہ کو قتل کیا تھا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔