فیصل آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑوں شہروں میں سے ایک فیصل آباد میں چھت گرنے سے دو مزدور خالق حقیقی سے جا ملے۔
دنیا نیوز کے مطابق صوبہ کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک فیصل آباد میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں ٹیکسٹائل فیکٹری کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے واقعے کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے دو مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعے میں تین مزدور زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔