(دنیا نیوز) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کمسن بچوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ماں سے ملنے کیلئے جانے والے کمسن بھتیجوں کو چچا الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی اور بچے اپنی والدہ سے ملنے چلے گئے تھے جس پر سفاک ملزم نے ان پر وحشیانہ تشدد کیا۔ بچے تڑپتے رہےاور زاروقطار روتےرہے۔
موبائل سے بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلی کے نوٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم کو فوری گرفتارکرلیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ کی زیرنگرانی افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کے متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے فوری رابطہ کیا جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بچوں کے لئے کپڑے بھی بھجوائے گئے۔