حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 5 بچے دم توڑ گئے، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ نرسری میں ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت عملہ کمروں میں سویا رہا۔
گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے سردی بڑھ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ انتظامات نہ کر سکی، نرسری وارڈ میں داخل بچوں میں سے 5 بچے عملے کی عدم توجہی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
ورثا نے الزام لگایا ہے کہ نرسز سمیت آن ڈیوٹی ڈاکٹر بھی اپنے کمرے میں سویا رہا، دم توڑتے بچوں پر کسی نے توجہ نہ دی۔ ورثا نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ماؤں کی گودیں اجڑنے کی تحقیقات کرائی جائے۔