نوشہرہ ورکاں: (دنیا نیوز) نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین سیشن کورٹ سے پیشی کے بعد واپس گاؤں جا رہے تھے۔
نواحی گاؤں ڈیرہ شاہ جمال کا رہائشی محمد اعظم اپنے بیٹے توقیر اور دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ کار میں سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا کر واپس گاؤں جا رہا تھا کہ نہر پل رڑوالہ پر 2 موٹرسائیکل سوار مخالفین نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں موجود افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتولین پر تھانہ کوٹ لدھا میں نوجوان یاسر نعیم کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔