اغواکاروں نے دعا منگی کی رہائی کیلئے تاوان کا مطالبہ کر دیا

Last Updated On 05 December,2019 04:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس کو مغوی لڑکی دعا کی تلاش میں ناکامی، اغوا کاروں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

 کراچی میں ڈیفنس سے مغوی دعا کی تلاش پولیس کے لئے چیلنج بن گئی، تفتیش کاروں کی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ مغوی لڑکی کو پیشہ واران اغوار کاروں نے اغوا کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں نے دعا منگی کی رہائی کے لئے تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا ایسا بتانا ہے کہ مغوی لڑکی کے اہل خانہ کو مشکوک کالز بھی موصول ہوئی، اہل خانہ نے مشکوک کالز کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ دوسری جانب تفتیشی کاروں نے ضلع جنوبی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جبکہ بے نتیجہ رہ جانے والے کیسز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دعا منگی کو جس گاڑی میں اغوا کار لیکر گئے اس گاڑی سے ملتی جلتی کار نے پولیس حکام کی تحقیقات کا پول کھل دیا۔ مماثلت رکھتی خالد بن ولید روڈ سے چھینی گئی گاڑی کو ملزمان چھوڑ کر فرار ہوئے، شارع فیصل پولیس نے لاوارث گاڑی کو پولیس مقابلے سے جوڑ دیا۔

27 نومبر کو فیروز آباد سے گاڑی چھیننے کی رپورٹ درج کی گئی۔ شارع فیصل پولیس نے گاڑی سے متعلق مقدمہ میں 25 نومبر کا ذکر کیا، 3 دسمبر کو دنیا نیوز پر خبر چلی تو شارع فیصل پولیس نے چوری شدہ گاڑی کو پولیس مقابلے سے منسلک کر ڈالا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اصل مالک نے گاڑی چھینے کی تصدیق کر دی ہے۔