وزیر آباد: (دنیا نیوز) وزیر آباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سب کو دہلا کر رکھ دیا، دو ملازمین نے مالک مالکان کو قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ پٹھانوالی میں دو ملازمین نے ٹوکوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے مالکان کو قتل کر دیا، قتل ہونے والوں میں 3 افراد شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی ایک ان کا بھتیجا شامل ہے، دونوں سگے بھائی سابقہ کونسلر رہ چکے ہیں۔
قتل کی وجوہات معلوم نہیں سکی۔ دونوں قاتل ملازمین اوکاڑہ کے نواحی علاقہ کوٹ نتھے کے رہائشی ہیں۔