کراچی: گھر کے باہر بیٹھا شہری لٹ گیا، ڈاکو موبائل اور نقدی چھین کر فرار

Last Updated On 09 May,2020 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گھر کے باہر بیٹھا شہری لٹ گیا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو موبائل اور نقدی چھین کر چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن اور ناکے بھی سٹریٹ کرائم کو نہ روک سکے، نمائش چورنگی کے قریب شہری کو اسکے گھر کے سامنے سے ہی لوٹ لیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، جس میں ملزموں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم لوٹ مار کرتا رہا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر موجود رہا۔