پسنی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ اور انٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 100 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لیں جن کی مالیت 3 ارب روپے بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات (کرسٹل) کو بحیرہ عرب کے راستے نا معلوم مقام پر لے جایا جا رہا تھا تاہم برآمدگی کے بعد منشیا ت کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث ملک میں وبائی صورتحال کے باوجود بھی جرائم پیشہ عناصر مذموم کاروائیوں میں سرگرم ہیں جبکہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کامیابی اس امر کا مظہر ہے کہ پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مستعد ہے۔