ملتان میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

Last Updated On 06 May,2020 05:29 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کی اکثریت عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔

ملتان کے 31 تھانوں کی حدود میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں خوفناک حد تک بڑھ گئی ہیں جن میں تھانہ گلگشت شاہ رکن عالم شاہ شمس اور بی زیڈ جرائم کے حوالے سے سرفہرست ہیں اسی لیئے شہریوں کی اکثریت تھانوں کی ناقص کارکردگی پر پولیس حکام سےنالاں ہے،

پولیس حکام کے مطابق نفری کی کمی کے باوجود احساس کفالت پروگرام،لاک ڈاون قرنطینہ سینٹرز اور رمضان کے حوالے سے ڈیوٹیاں اہلکاروں کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے تاہم 15 رمضان المبارک کے بعد کرائم بڑھنے کا امکان ہے جس کیلئے سکیورٹی پلان بنا لیا ہے،،،

پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 ماہ میں مختلف تھانوں کی حدود میں 521 چوری،34 ڈکیتی اور 627 راہزنی کی وارداتیں ہو چکی ہیں جو گزشتہ سال کے پہلے چار مہینوں کی نسبت 100 فیصد زیادہ ہیں۔