کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دکانداروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دو ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
گلشن معمار میں دو مسلح ڈاکو سپر مارٹ میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جنہیں دکانداروں نے گھیر لیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ بھی کی۔
شہریوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔