ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں نجی بینک کے اسسٹنٹ مینجر نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں اسسٹنٹ منیجر فیصل خان بینک سے بارہ لاکھ روپے لے کر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا، اسسٹنٹ منیجر نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا، دوسرے نے فائرنگ کردی۔
دونوں جانب سے فائرنگ پر دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے، پولیس نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے، مرنے والوں کی شناخت صفدر اور امیر خان کے نام سے ہوئی۔