اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جعلی پولیس افسر گرفتار کر لیاگیا جس کے بعد قبضے سے 1150 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی پولیس افسر بننے والے کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزم جعلی سینئر آفیسر بن کر منشیات کا دھندہ کرتا تھا، ملزم نے سوشل میڈیا پر بھی پولیس یونیفارم میں پوسٹیں لگا رکھی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو محمد جہانگیر بابا خیل کے نام سے جعلی پولیس آفیسر ظاہر کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ترنول کے علاقہ میں دوران سپیشل چیکنگ ملزم کو روکا ملزم نے پولیس کو سینئر افسر ظاہر کر کے محکمانہ کارڈ دکھایا، پولیس شک پڑنے پر ملزم کو چیک کروانے پر کارڈ جعلی پایا گیا۔