اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نیب قانون میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین نیب کے اختیارات کمیشن کو منتقل کر دئیے جائیں گے، نیب ایک ارب روپے سے کم مالیت کے کرپشن مقدمات کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔
وزارت قانون ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے بعد نیب ایک ارب روپے سے کم مالیت کے کرپشن مقدمات کی تحقیقات نہیں کر سکے گا اور صرف میگا کرپشن کے کیسز ہی نیب دائرہ کار میں آئیں گے۔ چئیرمین نیب کے اختیارات کمیشن کو منتقل کر دئیے جائیں گے اور اعلیٰ سطح کمیشن ہی فیصلے کرے گا۔
ضمانت کے معاملات کی سماعت کے اختیارات بھی نیب عدالتوں کو دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے ترمیمی آرڈیننس سے قبل سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔