مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں: فردوس عاشق

Last Updated On 24 April,2020 03:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، اپوزیشن ہر پل چاہتی ہے عمران خان ناکام ہوں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار جبکہ دوسری طرف اس کا اصرار کر رہی ہے، نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ آجاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاپرواہی کی جا رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں، ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے، وزیراعظم نے ہمت اور جدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔